اہم خبریںپاکستان

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے،شہبازشریف

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد دی۔شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی پر پارٹی رہنماوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی عوامی خدمت کی تائید ہے۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ مہنگائی میں پسے عوام نیبے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ۔پی ٹی آئی سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے صوبے کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کردیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جس محنت اور نظریاتی وابستگی سے پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل تحسین ہے۔عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ جہاں ہمیں ذمہ داری ملی ہے، مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون کا56 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لیکن پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلڑا بھاری رہا ۔انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدواروں نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker