کالم /بلاگز

حقیقی مرد اور مردانگی

عمر بشارت
@UmerBasharat7
گزشتہ چند روز میں خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات نے مجھے یہ تحریر لکھنے پر مجبور کیا ہے کہ آخر یہ حقیقی مرد اور مردانگی ہوتی کیا ہے-‏‎مردانگی کسی جسمانی صلاحیت کا نام نہیں ہے۔ مردانگی ایک رویے کا نام ہے، جو آپ کو مرد، اور عورت سے برتر ثابت کرتا ہے۔ مردانگی یہ ہے، کہ کوئی عورت آپ کی موجودگی میں خود کو غیر محفوظ نہ سمجھےاور آپ کی نگاہ پڑتے ہی چادردرست کرنے پر مجبور نہ ہوجائے۔
مرد ہونے کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے محرم اور نامحرم خواتین کہ ساتھ بدسلوکی سے پیش آنےاور ان پر رعب ڈالے۔
حالانکہ اک حقیقی مرد اس کہ برعکس ہوتا ہے وہ اپنی محرم اور نامحرم خواتین حسن سلوک اور عزت سے پیش آتے ہیں اور خواتین کے حقوق لیے آواز اٹھاتے ہیں۔اس کے علاوہ ہمارے مذہب میں بھی عورتوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے والوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور ان کے ساتھ حسن و سلوک سے پیش آنے کی تعلیم دیتا ہے۔
جس کی مثال ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ میں ملتی ہے آپٌ اپنی خواتین کے ساتھ نہایت حسن و سلوک سے پیش آتے تھے۔
اور صحابہ کو بھی یہی حکم دیتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker