اہم خبریںپاکستانتجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان،متعدداشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد،یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا، گھی 96 روپے فی کلو تک مہنگا ہو گیا، کوکنگ آئل کے نرخوں میں 97 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا ریلا آ گیا، مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر ہوگئی۔ٹی وائٹل کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے، فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی، چلی، گارلک کی قیمتوں میں بھی اضافہ صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔ٹشو ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے مختلف برانڈز پر قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہناہے کہ مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پراشیا خریدتے ہیں، انہیں پرفروخت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker