اہم خبریںعلاقائی

ڈی سی گلگت کاسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جواری پارک کا دورہ

گلگت، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے دادی جواری پارک میں یوم حسین کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور دیگر آفیسران بھی مجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دادی جواری پارک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے دادی جواری پارک میں یوم حسین کے تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دادی جواری پارک میں گھاس کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا کام جاری ہیں اور شام سے پہلے پہلے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائینگے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر ڈی ایم او گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادی جواری پارک میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادی جواری پارک میں کوویڈ۔19 ایس او پیز کے تحت تمام تر انتظامات کو بر وقت مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسئین پی ایچ ای گلگت،ایکسئین روڈ، ایکسئین پاور اور ایکسئین بلڈنگ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادی جواری پارک میں پانی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے ایکسئین روڈ کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادی جواری پارک کے باہر روڈ کی مرمت کویقینی بنائے تاکہ کل یوم حسین کے پر وگرام میں کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس پی گلگت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم حسین کے حوالے سے دادی جواری پارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کریں اور ٹریفک کے مسائل پر قابوپانے کے لیے ٹریفک پلان بھی تشکیل دے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مرکزی انجمن امامیہ کونسل کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے مرکزی انجمن امامیہ کونسل کے نائب صدر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم حسین کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو بر وقت مکمل کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker