اسلام آباد,نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے زریعے اسلام آباد پہنچی ۔کووِڈ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کیدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی۔