اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ترجمان شوکت ورک نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان خیریت سے ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق شوکت ورک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے۔دعا ہے اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ دوسری جانب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام تر افواہوں اور جھوٹی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ الحمدللہ ،اللہ پاک کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker