اہم خبریںپاکستان

محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

اسلام آباد،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت اور کوئٹہ میں بھی آج بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہخطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور میانوالی میں بھی بادل جم کر برسیں گیجبکہ سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اور بھکر میں بارش متوقع ہے۔سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker