بین الاقوامی

برف پگھل گئی،امریکی اور چینی صدر کے مابین ایک عرصے بعد بات چیت

واشنگٹن /بیجنگ(آئی پی ایس )امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے 7 ماہ بعد اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری معاشی جنگ کے تھمنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن چین اور امریکا کے درمیان تنازعہ سے گریز کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن چین کے ساتھ مسابقت کو ایک تنازعہ میں تبدیل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران گفتگو کافی کھلی اور گہری رہی لیکن چین سے متعلق امریکی پالیسیاں پہلے ہی سنگین مشکلات کا سبب بن چکی ہیں۔وائٹ ہاوس اور چین کے سرکاری میڈیا نے اس فون کال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان یہ گفت و شنید جمعہ کی علی الصبح ہوئی ۔ وائٹ ہاوس کے مطابق یہ بات چیت تقریبا 90 منٹ تک چلی جو، امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا راستہ تلاش کرنے پر مرکوز تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے تقریبا سات ماہ بعد چینی صدر سے براہ راست بات چیت کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے رہنماوں نے مستقبل میں مزید رابطہ قائم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker