اہم خبریںپاکستانعلاقائی

سی ڈی اے کی ہمک ٹاون میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 2ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں، جسمیں غیر قانونی عمارتیں، مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد کے علاقے ہمک ٹائون میں کی گئیں، جہاں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو سو کنال سے زائد سرکاری اراضی پر غیر قانونی قائم کردہ پری کاسٹ دیوار، چھ کمرے، ایک سائٹ آفس، ایک کنٹینر، ایک چیک پوسٹ، اور ایک بیرئیر بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا، واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت دو ارب سے زائد ہے۔واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا چائنہ کٹنگ میں ملوث تھا، عوامی شکایات موصول ہونے پر سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ فورا حرکت میں آیا اور قبضہ مافیا سے دو ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرالی۔بعد ازاں شعبہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا پانچ ٹرک سامان ضبط کرلیا، جبکہ ایکسپریس وے پر واقع بھنڈر سٹاپ پر دو غیر قانونی کھوکھے اور تعمیراتی سامان کے ٹھیے بھی ختم کر دئیے گئے ۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آ پریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker