لاہور(آئی پی ایس )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ 13ستمبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی گئی ہے، کانفرنس میں تعلیمی اداروں باریحتمی فیصلہ ہو گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز کورونا کی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دبا کے پیش نظر کیا گیا۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع پر ہوگا۔ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع کی گئی تھی کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر کیلئے کیا گیا تھا۔
ANNOUNCEMENT:
All Public and Private Schools of Punjab to remain closed until Wednesday September 15th, 2021. Stay home and stay safe.— Murad Raas (@MuradRaasMR) September 10, 2021