اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ جی بی کی ملاقات ،گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد ،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کو احکامات جاری کیے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا جائے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کردیا،”وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا حتمی فیصلہ”وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ اور شناخت دینے کا فیصلہ کیا تھا جو وعدہ آج الحمدللہ وفا ہوا۔گلگت بلتستان کی غیور عوام وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکرگزار ہے۔اور پر امید ہے کہ گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ ہر سطح پر کیا جائے گا۔اپنے کیے ہوئے تمام وعدوں کی تکمیل کو انشا اللہ یقینی بنائینگے۔”خوشحال گلگت بلتستان ہمارا نصب العین ہے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker