اہم خبریںبین الاقوامیکھیل

خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی، طالبان

کابل، طالبان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔
آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ خواتین کے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی کیوں کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہوں اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔دوسری جانب آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker