علاقائی

سینی ٹیشن ملازمین کے جلسے نے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی،چوہدری محمد یسین

مزدور یونین نے سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف سڑکوں سے لے کر عدالتوں تک جدوجہد کی،وارث دلی
پمزدور یونین کی ریفرنڈم تقریبات ایم این اے ہاسٹل،ایوان صدر،پارلیمنٹ ہاوس،سٹریٹ لائیٹ اور سینی ٹیشن میں منعقد ہوئیں
اسلام آباد ،سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاندستارہ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کی تقریبات ایم این اے ہاسٹل،ایوان صدر سٹاف،پارلیمنٹ ہاوس،سٹریٹ لائیٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ منعقد ہوئیں،ایم این اے ہاسٹل کی تقریب میں شیرپا وگروپ کے دس رکنی مرکزی ممبران میں شامل سلطان بہادر،قاری محمد عمران،نور عالم خان،عبدالرشید خان،جاوید خان،امان اللہ،اسد خان،انور خان،شمس الرحمان،ساجد حسین،پارلیمنٹ ہاوس ڈائریکٹوریٹ سے یاسراسرار،خیر اللہ،ریاض عباسی،محمد نوید،عتیق الرحمان،محمد اشفاق،رحمت اعظم،غلام شبیر بھٹواور سینی ٹیشن کے جلسے میں محمد زغفران،محمد اشفاق،محمد عرفان،ندیم،سول ڈویژن سے سب انجینئر ناصر علی،چوہدری فیاض احمد،ارشد عباسی،سجاد،عبدالکریم،خاورشہزاد،عارف کیشیئرو دیگر ملازمین نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے جلسے میں مسیحی و مسلم ملازمین،مرد وخواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،جلسے سے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین،راجہ محمد رفیق،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،اشفاق گجر،ناصر پادری،سلطان بہادر،عزت خان،اسد محمود،حاجی مشتاق احمد شاہد،احمد علی شیرازی،عرفان خان،خالد گجر سمیت پاکستان تحریک انصاف منیارٹی ونگ کے رہنماں تنویر بھٹی،امین لطیف بھٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ کے صدر مقبول کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا،چوہدری محمد یسین نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین نے ہمیشہ رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملازمین کی بلا تفریق خدمت کی اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف عدالتوں سے لے کر سڑکوں تک جدوجہد کی،مسیحی ملازمین کے تہواروں پر فل بیسک عیدالانس،پادری الاونس اور انکے مقدس مقام ویٹی کن سٹی بھیجوانے کے علاوہ فیلڈمیں کام کرنے والے مرد و خواتین سپروائزر،میٹ اور کلینر کے سکیلوں کو اپ گریڈ کیا گیا،مزدور یونین نے اپنے منشور میں یہ واضح کیا کہ مسیحی ملازمین کے تعلیم یافتہ بچوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے اور انشا اللہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف اتوار کی چھٹی کو بحال کروایا جائے گا بلکہ میٹ کا سکیل نمبر08اور سپروائزر کا سکیل نمبر14کروانے کے علاوہ فیلڈ میں کا م کرنے والے ملازمین بمعہ ٹرانسپوٹ سیل تمام کو ریگولر و اپ گریڈ کیا جائے گا اور سپروائزر،آپریٹر و دیگر سکیلوں میں کام کرنے والے ملازمین کے درمیان جو سکیلوں کی تفریق ہے اسکو ختم کیا جائے گا،سینی ٹیشن میں خالی آسامیوں پر مسیحی ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے ساتھ ملازمین کی پروموشن کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا،2006میں مزدور یونین کی کامیابی کے بعد ملازمین کے سکیل،تنخواہوں،عید الاونس،20فیصدسپیشل الاونس،رینٹل سیلنگ میں اضافہ،پادری وخوشبو الاونس سی ڈی اے مزدور یونین کا ہی کارنامہ ہے اور اپنے محنت کشوں کو یہ مراعات ہم نے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے لے کر دیں،اپنے دوران سی بی اے سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف چیئرمین آفس کا گھیرا کرنے سمیت سڑکوں سے لے کر عدالتوں تک جدوجہد کی لیکن مزدور دشمن ٹولہ اور اسکے حواری جو آج ریفرنڈم سے دم دبا کر بھاگ چکے ان کے دور میں مسیحی ملازمین اور انکے بچوں کا معاشی قتل کیا گیا اور اتوار کے روز چھٹی کے باجود ان سے جبری مشقت لی گئی،سینی ٹیشن میں سٹاف،مشینری اور آلات کی کمی پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور سینی ٹیشن میں کام کرنے والے غریب محنت کشوں سے جائز کام کے بدلے بھی پیسے وصول کیے گئے،نوسرباز اور انکی بغل بچہ تنظیم اپنی شکست کو نوشتہ دیوار پر دیکھتے ہوئے اکھٹے ہوکر اقتدار حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،ایک طرف ملازمین کا معاشی قتل کرنے والا ٹولہ ریفرنڈم سے بھاگ چکا ہے اور دوسری طرف اپنی بغل بچہ تنظیم کے بچہ جمہورہ کو ایک نئی صورت میں اقتدار دلوانے کا خواب دیکھ رہا ہے،سی ڈی اے کا باشعور محنت کش اور تعلیم یافتہ نوجوان میری درینہ خواہش کے مطابق آج مزدور یونین کا حصہ بن چکے ہیں اور آنے والے وقت میں یہی تعلیم یافتہ نوجوان اس ادارے اور محنت کشوں کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کرداراداکریں گے،17ستمبر کو مزدور یونین کی کامیابی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker