جکارتہ (آئی پی ایس )انڈونیشیا کی ایک جیل میں بدھ کو آگ لگنے کے واقعے میں 41 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔ اس جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی قیدیوں سے بھری ہوئی اس جیل میں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق تین بجے صبح آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ جیل کے تمام قیدی اس وقت سو رہے تھے۔ آتش زدگی کے اس واقعے میں 41 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 72 کو معمولی زخم آئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے باہر تانگیرانگ جیل میں پیش آیا۔ حکام آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں چھان بین کر رہے ہیں۔ دریں اثنا جکارتہ پولیس چیف فادی عمران نے ایک پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”آگ لگنے کے اس واقعے میں اس جیل کے 41 قیدی ہلاک ہو گئے، آٹھ دیگر کو شدید زخم آئے ہیں اور 72 قیدی معمولی زخمی ہیں۔ آتش زدگی کی وجہ کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی گئی لیکن پولیس کے بیان میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کو اس آتش زدگی کی وجہ کہا گیا ہے۔ جکارتہ پولیس چیف عمران نے مزید کہا،”میں نے جائے وقوعہ کا خود معائنہ کیا ہے۔ ابتدائی جائزے سے ایسا لگتا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024