کراچی،افغان صحافی نے معروف ٹی وی میزبان اور رکن اسمبلی عامر لیاقت کو پنجشیر میں لڑائی کے دوران پاک فوج کا مارے جانے کرنل قرار دے دیا۔افغان صحافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین پر ایک عجیب و غریب تبصرہ کیا۔نور قریشی نامی افغان صحافی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کی تصاویر شیئر کی اور ان پر کرنل عادل ہونے دعویٰ کیا جو افغانستان کی وادی پنجشیر میں مارا گیا۔انہوں نے ٹوئٹر اکانٹ پر عامر لیاقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ طالبان مخالف فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ افغان صحافی کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین مذکورہ صحافی کی غلط فہمی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ عامر لیاقت کی پاک فوج کی وردی میں وائرل تصاویر تھیں۔افغان صحافی کی لاعملی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اڑایا اور دلچسپ تبصرے کیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے وادی پنجشیر میں جھڑپوں کے بارے میں پاک فوج کی شرکت کے حوالے سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر جاری کیں۔ ریپبلک ٹی وی نے پاکستان ایئر فورس پر جھوٹا الزام لگایا کہ وہ افغانستان کی پنجشیر وادی میں فضائی بمباری کر رہی ہے، بعد میں یہ ویڈیو گیمز کی فوٹیج ثابت ہوئیں۔ریپبلک ٹی وی نے کیپشن کے ساتھ ویڈیو جاری کی کہ پاک فوج پنجشیر میں شمالی اتحاد کے خلاف طالبان کی حمایت میں لڑ رہی ہے۔ ایک بھارتی صحافی محمد زبیر نے دعوی کیا کہ ریپبلک ٹی وی نے ویڈیو گیم کی ایک جعلی فوٹیج استعمال کی۔بھارتی صحافی نے وادی پنجشیر میں جھڑپوں پر انڈیا ٹوڈے کی جانب سے شیئر کی گئی جعلی خبریں بھی شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا ٹوڈے نے احمد مسعود کے جعلی اکانٹ کا حوالہ دیا جس میں دعوی کیا گیا کہ ایک پاکستانی لڑاکا طیارہ پنجشیر میں مار گرایا گیا ہے۔ جعلی اکانٹ کے ذریعے شیئر کی گئی تصویر دراصل ایریزونا میں ٹریننگ کے دوران یو ایس ایف 16 فائٹنگ فالکن کریش لینڈنگ کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کو کئی بار پاکستان کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلاتے دیکھا گیا ہے۔