
اسلام آباد(آئی پی ایس) ایس پی رورل زون عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ کورال پولیس کی کارروائی ،اپنے شوہر اور ساتھی ملزم کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں ملوث ملزمہ عطیہ اور ایک ملزم عبدالکریم گرفتار ،ملزمہ اور ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار نقدی اور ایک لاکھ مالیتی طلائی زیورات برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمہ اور ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی۔