اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید83 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 410 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 6 ہزار 960، سندھ میں 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، بلوچستان میں 32 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 389 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 413 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 118، سندھ میں 7 ہزار 30، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 155، اسلام آباد میں 877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
چین اور پاکستان کا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کا عہد
اتوار, 12 جنوری, 2025
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اتوار, 12 جنوری, 2025
مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا: ایاز صادق
ہفتہ, 11 جنوری, 2025
شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہفتہ, 11 جنوری, 2025
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی، خواجہ آصف
ہفتہ, 11 جنوری, 2025
تعلیم بنیادی حق، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی: وزیراعظم
ہفتہ, 11 جنوری, 2025