اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسنادی

اسلام آباد ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسناتے ہوئے بتایا کہ کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری آگئی ، وفاقی وزیر شبلی فراز نے بجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسنادی ، وزارت سائنس میں کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والے پنکھے،واٹرموٹرمیں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے آلات میں بجلی کااستعمال40سے 60 فیصدکم ہوگا۔شبلی فراز نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کریگی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی اور اس بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker