لاہور،قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے کے لیے فخر کی بات ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں نے قومی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ہوا ہے، بطور کوچ ہر ایک اسائمنٹ چیلج ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تمام نظر نیوزی لینڈ سیریز پر ہیں، ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا بہترین اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے، پاکستان ٹیم میں لیجنڈ موجود ہیں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹیم اچھا کھیلے یا برا اس کی ذمہ داری ہم لیں گے،ہمارا پلان یہی ہے کہ بے خوف کرکٹ کھیلیں، مصباح الحق اور وقار یونس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنا ہے اس پر کچھ نہیں کہوں گا مگر یہ کہنا کہ مصباح الحق اور وقار یونس بھاگ گئے ہیں یہ کہنا مناسب نہیں ہے۔