اہم خبریںپاکستان

فورس کمانڈر جی بی جواد احمد قاضی نے کارگل کے ہیروشہید لالک جان کے مزار پر پھول چڑھائے

غذر، ملک بھر کی طرح غذر کے علاقے یاسین میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد قاضی نے کارگل کے ہیروشہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پرملک بھرکی طرح غذر کے علاقے یاسین میں بھی ملی جوش وجذبے سے منایاگیا اس موقع پرفورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد قاضی نے کارگل کے ہیرو حوالدار شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید لالک جان کو سلامی دی۔شہید لالک جان نے کارگل کے محاز پر دشمنوں کے ناکوں چنے چبوائے اور بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال داستان رقم کی، حکومت پاکستان نے انہیں بہادری کے اعتراف میں نشان حیدر سے نوازا۔ یوم دفاع کے موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد قاضی نے شہید کے لواحقین سے بھی ملاقات کی ۔ اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker