اہم خبریںپاکستان

معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے ہیں

اسلام آباد ،معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے ہیں، شیخ تجمل السلام انتہائی علیل اورپمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل 1965 سرینگر میں پیدا ہوئے،شیخ تجمل کی عمر 65 برس تھی، شیخ تجمل السلام کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہے،شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی تھے، عظیم رہنماوں کے جانے سے کشمیری قوم یکے بعد دیگرے صدمہ سے دوچار ہے ، شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے، تحریک کشمیر کے لیے شیخ تجمل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker