اہم خبریںپاکستان

چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے ڈاکٹر کامران افضل ، آئی جی پنجاب کیلئے رائو سردار کا نام فائنل

اسلام آباد،چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے ڈاکٹر کامران افضل ، آئی جی پنجاب کیلئے رائو سردار کا نام فائنل کر لیا گیا ،جلد نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ، کامران علی افضل سیکرٹری خزانہ جبکہ رائو سردار ایڈیشنل سیکرٹری اور سی ای او سیف سٹی اتھارٹی کے طور رپر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی انعام غنی کو تبدیل کر دیا ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے ڈاکٹر کامران افضل ، آئی جی پنجاب کیلئے رائو سردار کا نام فائنل کر لیا گیا جن کا جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں چیف سیکریٹری کیلئے کامران افضل، بابرحیات تارڑ، احمد نواز سکھیرا جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے را ئوسردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کے نام بھجوائے گئے تھے ۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد دونوں کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی ہے ۔کامران علی افضل اس سے پہلے سیکرٹری خزانہ جبکہ رائو سردار ایڈیشنل سیکرٹری اور سیف سٹی اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر خدمات سر انجام دے دہے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker