اہم خبریںپاکستان

یوم دفاع دشمن کے عزائم خاک میں ملانے اورقومی جرات کا دن ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔
افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن قوم ملک میں امن و تحفظ پیدا کرنے کیلئے اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور پاک سر زمین کے تحفظ کیلئے جتنی قربانیاں دیں اس کی اقوام عالم میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب فوج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اتحاد و یگانگت کا عزم کرنا ہوگا اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے ہمیں یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا اور ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker