اہم خبریںپاکستان

پی پی اور ن لیگ کے بڑوں کا مقصد صرف اپنی لوٹی دولت کا دفاع کرنا ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا شہباز شریف سے ایک مرتبہ پھر رابطہ ظاہر کرتا ہے کہ اپوزیشن بے بسی کا شکار ہے اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بڑوں کا مقصد صرف اپنی دولت کا دفاع ہے ،انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست ضرور کریں لیکن تھوڑی توجہ کراچی کی عوام پر بھی دیں جن پر آپ گزشتہ 13 سال سے مسلط ہیں لیکن شہر میں بارش کی نکاسی کا انتظام بھی نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جب بارش ہوتی ہے تو لوگ خوش ہوتے ہیں لیکن کراچی کی عوام بارش نہ ہونے کی دعائیں کرتی ہے ۔علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے اندر توڑ پھوڑ واضح ہوچکی ہے اور مریم اور شہباز شریف کی آپسی کشمکش نے ن لیگی کارکنوں سے لیکر سینئر رہنماں تک کو پریشان کر رکھا ہے کہ وہ کس کی وہ مریم کی بات مان کر مزاحمت کی سیاست کریں یا شہباز کی مفاہمت کی پالیسی اختیار کریں؟ مولانا فضل الرحمان کے قومی سکیورٹی اداروں کے خلاف حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تاریخ سب کو معلوم ہے وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ،عوام کو اسلامی تعلیمات پر چلنے کے درس دینے والے خود شہدا کی زمینوں پر قبضے کرکے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی واضح اور دو ٹوک پالیسی ہے کہ جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے، اس کے خلاف کاروائی ہوگی اور مفاد پرست اپوزیشن لیڈرز جتنی مرضی چیخ پکار کر لیں، وزیراعظم عمران خان انہیں کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker