تعلیمعلاقائی

طلبا کے بنائے ہوئے مصنوعی ذہانت کے مختلف پراجیکٹس کی نمائش

ہری پور،سائنو پاک سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، پاک آسٹریا فاکوشولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فورم کے موقع پر ”لیب 2 مارکیٹ” کے عنوان سے مختلف جامعات کے طلبا گروپس کی جانب سے بنائے گئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پہلی، مہران یونیورسٹی جامشورو نے دوسری اور نمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔نمائش کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت پر طلبا کے بنائے ہوئے مختلف منصوبہ جات کی پذیرائی اور طلبا کی حوصلہ افزائی تھی۔
مزید تفصیلا ت مطابق جن منصوبوں کو نمائش میں پیش کیا جانا تھا ان کیلئے رجسٹریشن کا مرحلہ 15 جون 2021 کو شروع ہوا۔ پہلے مرحلے میں اس ایونٹ کے لیے کل 235 پراجیکٹس شامل کئے گئے جن میں 42اسلام آباد، 69 خیبر پختونخواہ، 92پنجاب،32منصوبہ جات سندھ سے شامل کئے گئے۔ یہ تمام تر منصوبہ جات مختلف 66جامعات سے رجسٹرڈ ہوئے جن میں اسلام آباد کی 13، خیبر پختونخواہ سے 15، پنجاب سے 27اور سندھ سے 11جامعات شامل تھیں۔ منتظمین کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام تر رجسٹرڈ منصوبہ جات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور دوسرے مرحلے میں ایک خصوصی پراسیس کے ذریعے مجموعی طور پر صرف 28منصوبہ جات کو ہی فورم میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے کا موقع دیا گیا۔ نیشنل آرٹی فیشنل انٹیلی جنس فورم کے ماہرین کی جانب سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سی این سی سمارٹ فارمنگ بوٹ کے منصوبے کو پہلی پوزیشن اور ایک لاکھ روپے کا انعام دیا، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے منصوبے مشین لرننگ کے ذریعے ری ہیبی لیٹیشن کو دوسری پوزیشن اور 75000انعام دیا اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے منصوبے جس میں قوت گویائی سے محروم افراد کے لئے بات کرنے والے دستانے پر تیسری پوزیشن اور 50 ہزارروپے انعام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker