اسلام آباد،حریت رہنماعبدالحمید لون نے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی رحلت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل سوگ ہے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی رحلت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر ماتم کدہ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال رہی ،دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند رہے ،کشمیریوں کے غم و غصہ کی وجہ سے بھارتی سرکار خوف کا شکار ہے، احتجاج کے خوف سے بھارتی فورسز نے وادی میں مکمل کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیری تاجروں نے احتجاجا اپنے کاروبار بند کیے ہوئے، وادی میں مکمل ہڑتال کرکے اپنے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔