پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈوانٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئر لینڈ کے خلاف 110 واں بین الاقوامی گول کر کے سابق ایرانی فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ روز پرتگال نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔پرتگال کی جانب سے دونوں گول ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے 180 میچز میں 110 بین الاقوامی گول کیے جبکہ ایرانی فٹبالر علی داعی نے 149 میچز میں 109 گول کیے تھے۔
Not just another record broken, but another record earned.
I think it is really important, whatever it is that you want to achieve in life, that you set goals, so you have something to work towards.
I hope this goal will help you reach your greatness.#nike #nikefootball pic.twitter.com/i2MQ7dsfiE
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) September 2, 2021