ویانا ،تیل پیدا کرنے والوں ملکوں کی تنظیم اوپیک اور اتحادی ممالک ( اوپیک پلس)نے آئندہ سال تک کورونا وائرس وبا سے قبل کی تیل کی پیداواری سطح پہنچنے کے ہدف کے تناظر میں اکتوبر سے تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ویانا میں 23 ملکوں کے گروپ اوپیک پلس کے وزرا کے ورچول اجلاس کے اختتام پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے تسلسل نے غیریقینی کے اثرات پیدا کر رکھے ہیں تاہم مارکیٹ میں بنیادی استحکام آیا ہے،انھوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ عالمی معیشت کی صورتحال کے تناظر میں تیل کی پیداوار میں بتدریج اضافے پر رضامندی ظاہر کی ،الائنس نے فیصلہ کیا کہ اکتوبر میں تیل کی یومیہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اوپیک پلس ملکوں نے تیل کی پیداوار کو کورونا کی وبا سے پہلے کی سطح پر مرحلہ وار لانے کے لیے اگلے سال کے آخر تک کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔ سعودی عرب تیل کی پیداوار بتدریج بڑھانے کی طویل مدتی سٹریٹیجی کا حامی ہے۔
Related Articles
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
جمعرات, 21 نومبر, 2024