اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے "زلفی دی قلفی” نامی قلفی کے پیکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ تصویر ملی ہے اور پسند بھی آئی، لیکن میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ بے نامی اثاثہ نہیں ہے۔زلفی بخاری نے مزاحیہ ٹوئٹ پر ایک ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، ایک طرف لوگ ان کے حس مزاح کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی رہ چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے خود سے متعلق ایک سکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ میں کسی بھی نوعیت کی انکوائری کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوتا میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا رنگ روڈ اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے کوئی تعلق نہیں، اس اسکینڈل کی تحقیقات قابل شخصیت کو کرنی چاہیے۔
Found this and loved it!
But I swear it’s not a benaami asset. pic.twitter.com/PSpsnQXzGm— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 31, 2021