ابوظبہی ،ابوظبہی نے کورونا وائرس سے متعلق گرین لسٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مزید 22 ممالک کا اضافہ کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک کو ابوظبہی پہنچنے پر قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔گرین لسٹ والے ممالک سے سفر کرنے والوں کو ابوظبہی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ایئرپورٹ پر منفی پی سی آر کورونا ٹیسٹ دکھانے کی ضرورت پڑے گی جس کا نتیجہ 48 گھنٹوں کے لیے درست قرار دیا گیا ہو۔ جبکہ ابوظبہی ایئرپورٹ پر بھی دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہیں ویکیسن کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں، انہیں ابوظبہی پہنچنے کے چھ دن بعد ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی ہوئی انہیں چھٹے اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑے گی۔
Related Articles
چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024