اسلام آباد،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 101 افراد جاں کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 559 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 678ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 637کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی ۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، پنجاب میں تین لاکھ 94 ہزار 738، اسلام آباد میں 99 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 698 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Related Articles
کرم میں مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، 2018 جیسے پرامن حالات واپس لائیں گے، وزیراعظم
منگل, 14 جنوری, 2025
کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دونوں ملکوں کے در میان بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ
منگل, 14 جنوری, 2025