بین الاقوامیٹاپ سٹوری

مکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گے

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام آج 26 اکتوبر 2026ء کو تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملاقات کا مقصد خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں علاقائی رابطہ کاری اور سکیورٹی امور پر بات چیت کرنا ہے۔
یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں رکن ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران پہلا اعلیٰ سطحی براہِ راست رابطہ ہوگا۔
سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ترکیہ کی طرف سے ملک کے انٹیلی جنس چیف کی شرکت متوقع ہے۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اگست 2026ء میں مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ارکان نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس کے بعد اکتوبر کے آغاز میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام نے ریاض میں ہنگامی اجلاس کرکے سعودی عرب میں فوجی صلاحیتوں اور دفاعی وسائل کی تیز رفتار تعیناتی کے انتظامات پر اتفاق کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker