پاکستانٹاپ سٹوری

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔
دعوے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے،طایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ان بے بنیاد خبروں کو صرف پروپیگنڈا قرار دیا جانا چاہیے اور اسی طرح ان کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker