
بیجنگ :اطلاعات کے مطابق حال ہی میں فلپائن نے ہوانگ ئین جزیرے اور رن آئی ریف پر بار بار تصادم کا ماحول پیدا کیا اور یہ کہا کہ وہ فلپائن کی "سرزمین” کے اندر چین کو اپنی مرضی کے احکامات اور ہدایات جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چھن شی نے اس حوالے سے سولہ اکتوبر کو کہا کہ چین کو ہوانگ ئین اور چونگ یے جزیروں، شین بِین ریف اور رن آئی ریف سمیت نان شا جزائر نیز ان سے ملحقہ آبی علاقوں پر ناقابلِ تردید خودمختاری حاصل ہے۔ یہ تمام مذکورہ مقامات فلپائن کی سرزمین میں شامل نہیں اور اپنے مفادات کے تحفظ” کے نام نہاد نعرے کا فلپائن کے پاس کوئی جواز نہیں۔ترجمان نے زور دیا کہ ایک طویل صرصے سے فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں مسلسل تصادم پیدا کرتا آیا ہے اور پھر اس کے بعد جھوٹے بیانات اور معلومات کی تشہیر کرتا ہے ، جس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و امان اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین پختہ عزم اور مضبوط اقدام سے بحیرہ جنوبی چین کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کار روائی کو روکے گا اور خطے میں امن و استحکام کا تحفظ کرے گا۔




