
افغانستان منشیات کی پیداوار اوراسمگلنگ کاگڑھ بن چکا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صوبہ خراسان رضوی میں افغانستان سے منشیات بالخصوص مصنوعی منشیات کی اسمگلنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا اضافہ ہوا۔
ایرانی بارڈر گارڈ کمانڈر سردار ماجد شجاع کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان سے ملحقہ ایرانی سرحد پر ڈیڑھ ٹن منشیات ضبط کی گئیں.
افغانستان سے ملحقہ ایرانی سرحد پر ضبط کی گئی منشیات میں تقریباً 30 فیصد صنعتی منشیات شامل تھیں۔افغانستان میں کرسٹل میتھ کی پیداوار میں تیزی اور قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔





