بین الاقوامی

شہریوں کی ضروریات، بہتر عوامی خدمات اور شکایات کے مؤثر ازالے کو شہری انتظام کا لازمی حصہ بنایا جائے،چینی میڈیا سروے

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 21 ممالک کے 25 مشہور شہروں میں 7,288 افراد پر مشتمل ایک سروے کے مطابق اکثریت کا خیال ہے کہ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے، عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، اور شکایات کا جواب دینے کے چینلز کوہموار بنانے جیسی سہولیات کو شہروں کے انتظامات میں نمایاں انتظامات کے طور پر ہونا چاہئیے ۔
سروے میں، 52.5 فیصد جواب دہندگان نے اپنے شہر کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 65 فیصد جواب دہندگان نے سرکاری محکموں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پر زور دیا جبکہ 64 فیصد نے توقع ظاہر کی کہ شکایات کے جوابات کے زیادہ موثر اور آسان چینلز قائم کئے جانے چاہئیں ۔ "عوام کا شہر عوام کے ہاتھوں میں اورعوام کا شہر عوام کے لئے” چین میں شہری امور کا رہنما اصول ہے۔ سروے میں، 91.4 فیصد جواب دہندگان نے اس تصورکو بہت سراہا۔ 90.5 فیصد جواب دہندگان نے اپنے ممالک سے اس سلسلے میں چین کے ساتھ وسیع تعاون کی اپیل کی ہے۔
یہ سروے بیجنگ، شنگھائی، پیرس، بارسلونا، برلن، ٹوکیو، ٹورنٹو، لندن، روم، میڈرڈ، نیو یارک، سیول، بیونس آئرس، دہلی، قاہرہ، کیپ ٹاؤن، لاگوس، ریو ڈی جنیرو، بنکاک، ممبئی، میکسیکو سٹی، نیروبی، ساؤ پالو، جکارتہ اور استنبول جیسے شہروں کے رہائیشیوں سے کیا گیا ۔ جواب دہندگان 18 سے 65 سال کی عمر کے عام شہری تھے، اور یہ سروے سیمپل مختلف ممالک میں ہونے والی مردم شماری میں عمر اور جنس کی تقسیم کے مطابق تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker