بین الاقوامی

چین کی بعض ممالک کی جانب سے نام نہاد "اضافی پیداواری صلاحیت” کو جواز بنا کر تجارتی تحفظ پسندی اختیار کرنے کی مخالفت

بیجنگ :چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے بعض معیشتوں کے ہمراہ نام نہاد "ساختی اضافی پیداواری صلاحیت اور زائد پیداوار” کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے وزارتی سطح پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے حوالے سے کہا کہ چین نام نہاد ضافی پیداواری صلاحیت” کے معاملے پر مختلف مواقع پر متعدد بار اپنا مؤقف واضح کر چکا ہے اور رواں سال جولائی میں اس حوالے سے ایک خصوصی دستاویز بھی جاری کی گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ پیداواری صلاحیت کے مسئلے کو جامع، معروضی اور منصفانہ انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔ صنعتی مسابقت اور منڈی میں اپنی حیثیت کے بارے میں خدشات کی بنیاد پر تجارتی و اقتصادی معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین بعض ممالک کی جانب سے نام نہاد "اضافی پیداواری صلاحیت” کو جواز بنا کر درحقیقت تجارتی تحفظ پسندی اختیار کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ ایسے اقدامات عالمی تجارتی و اقتصادی نظام اور صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو متاثر کریں گے اور عالمی اقتصادی ترقی کے لیے طویل مدتی خطرات پیدا کریں گے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں متعلقہ معیشتوں نے اس معاملے کو بہانہ بنا کر چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات اٹھائے تو چین اس کے جواب میں ضروری اقدامات کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker