پاکستانٹاپ سٹوری

سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے بار بار ہونے والے حملوں میں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعظم نے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے پر سعودی مسلح افواج اور اتحادی اتحاد کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کے تحفظ اور مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستانیخبریں
وزیراعظم نے سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حوثی ملیشیا سے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان خطرات کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker