بین الاقوامیتازہ ترین

ایرانی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی ویزوں کی منظوری

امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس اگلے ہفتے نیویارک میں شروع ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا، برطانوی اخبارکے مطابق امریکا نے جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے ایرانی صدرکو ویزا دے دیا ہے،ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا بدھ کوجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شیڈول ہے۔

امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدرمحمودعباس جنرل اسمبلی سے ویڈیولنک پرخطاب کریں گے، جنرل اسمبلی نے قرارداد منظورکرکے محمودعباس کوویڈیو لنک خطاب کی اجازت دے دی۔
بعد ازاں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا تھا کہ دورے پرآنے والی ایرانی شخصیات پرلگژری اشیا خریدنے پرپابندی ہوگی، دورے پرآنے والے حکام کلبز کی رکنیت بھی نہیں لے سکیں گے۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ امریکا
وزیراعظم شہبازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورت حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی معاشی چیلنجز، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور عالمی جنوب کو درپیش مسائل سے متعلق پاکستان کی ترجیحات اجاگر کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورت حال کی جانب بھی عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ سطح تقریبات میں شرکت کے علاوہ مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے علاقائی امن، بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی نظام سے متعلق مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔

امریکا میں قیام مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کے سفر میں دوبارہ لندن میں قیام کریں گے، جس کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker