بین الاقوامیتازہ ترین

آسٹریلیا کا غیرملکی طلبہ کو فیملی ساتھ لانے سے روکنے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کے لیے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ اب شریک حیات اور بچوں کو اپنے ساتھ نہیں لا سکیں گے۔

آسٹریلوی حکومت ویزا کی مدت سے متعلق قوانین بھی مزید سخت کرے گی، امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کے لیے 100 اضافی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے قرنطینہ مرکز کو امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker