بین الاقوامیدلچسپ

مریم آنٹی نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر خرید لیے

لوگوں کو اکثر دوسروں کے معاملات میں دلچسپی لینے سے منع کیا جاتا ہے لیکن کولمبیا کی ایک 67 سالہ خاتون نے اسی عادت کو ایسا کاروبار بنایا کہ کمائی سے مبینہ طور پر دو گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئیں۔
مریم نامی خاتون صبح سویرے اپنا نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دیتی ہیں۔
کون کہاں جا رہا ہے، کس سے کیا بات ہوئی اور محلے میں کون سا نیا معاملہ چل رہا ہے، مریم اپنے نزدیک اہم سمجھی جانے والی معلومات نوٹ کرتی ہیں اور پھر یہی ’محلے کی خبریں‘ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کی کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے۔
مریم نے انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ برسوں تک رقم بچانے، اردگرد ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے اور مقامی لوگوں کی تازہ معلومات جاننے کی دلچسپی نے انہیں مالی فائدہ پہنچایا۔
ان کے مطابق اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت وہ بالآخر دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم کے اس انوکھے کام کے باعث کبھی کبھار پڑوسیوں کے ساتھ تلخی بھی ہو جاتی ہے مگر ان کے خلاف ابھی تک کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔
یوں جہاں بیشتر لوگوں کیلئے محلے کی گپ شپ محض وقت گزاری ہوتی ہے، وہیں مریم نے اسے مبینہ طور پر آمدنی کا ذریعہ بنا کر ثابت کر دیا کہ بعض اوقات محلے کی خبر رکھنے کا بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker