
تہران (آئی پی ایس) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے بھی ایران سے کچھ حاصل نہیں کرسکے گا۔
ایرانی صدر کہا کہ امریکا جنگ کے دوران بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور اب اقتصادی دباؤ سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اقتصادی دباؤ کے سامنے ڈٹا رہے گا، جیسے اب تک ڈٹا رہا ہے اور آئندہ بھی ڈٹا رہے گا۔





