ٹاپ سٹوریبین الاقوامی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی حکومت نے ایکس پر لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب میں کہا ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے، ملک مکمل معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنے ثابت قدم ہیں، ایران غیرمساوی جنگ کامقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا، دشمن چاہتا تھا کہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کوحیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker