
تہران :ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ وقار، خود اعتمادی اور طاقت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت تک پہنچا، مفاہمتی یادداشت طےکرتےہوئےسابق سپریم لیدڑ علی خامنہ ای کے وضع کردہ اصولوں کومدنظررکھا تھا۔
انہوں نےکہاکہ ایران نے امریکاکے ساتھ حالیہ معاہدےکو طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا، دشمنوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا۔
صدر مسعودپزشکیان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ماہرین کےساتھ تفصیلی مذاکرات کےبعد تیار کی گئی تھی۔
دوسری جانب امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کےدرمیان ایم اویوپر17 جون کودستخط ہوئےتھے اورمفاہمتی یادداشت میں طے کردہ 60 روز کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔





