بین الاقوامی

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سرمایہ کاری و تعاون کی ہائی ٹیک، گرین اور کم کاربن شعبوں تک وسعت

بیجنگ :چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون میں مضبوط پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ سرمایہ کاری اور تعاون کا دائرہ ہائی ٹیک، گرین اور کم کاربن شعبوں تک وسیع ہو رہا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے پالیسی ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر اور ترجمان جیانگ ای نے بتایا کہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 12.97 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.8 فیصد زیادہ ہے، اور چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 50.9 فیصد بنتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سرمایہ کاری اور تعاون اب ہائی ٹیک، گرین اور کم کاربن شعبوں تک پھیل رہا ہے۔ باہمی روابط کے فروغ کے سلسلے میں ہنگری۔سربیا ریلوے کے ہنگری حصے پر مال بردار ٹرین سروس کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے پر پوری لائن میں تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین۔یورپ مال بردار ریل سروس بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس روٹ پر11,186 مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.2 فیصد زیادہ ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker