بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایران قومی مفادات کے دفاع اور امریکا کو آبنائے ہرمز کے ذریعے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کیلئے پرعزم

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران اپنے قومی مفادات کے دفاع اور امریکا کو آبنائے ہرمز کے ذریعے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کیس جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، نقل و حمل اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں پر مؤثر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker