
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ہونے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ حکام کے مطابق 10 ہزار لاشوں کے لیے بیگز حاصل کیے جا رہے ہیں، امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق فی الحال ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوگئی ہے جب کہ 5 ہزار 34 زخمی اور 15 ہزار 866 افراد بےگھر ہوگئے، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ڈھائی ہزار عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ہلاکت خیز زلزلے کے 106 گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔
یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے تاہم یونیسیف کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔





