پاکستانٹاپ سٹوری

مری ایکسپریس وے پر المناک حادثہ، گاڑی میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

مری ایکسپریس وے پرایک انتہاائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مری کے علاقے ’کھجٹ‘ کے مقام پر اچانک سیاحوں کی وین الٹ گئی اور حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پمزاسلام آباد منتقل کیاجارہا ہے
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں آگ لگنے کے باعث جانی نقصان ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker