بین الاقوامیٹاپ سٹوری

سربیا کے صدر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ ہونے کی تصدیق کردی

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی کا عالمی سطح پر واضح اعتراف سامنے آگیا۔وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی۔ سربیا کے صدر نے ایک حالیہ انڑویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں چینی ہتھیاروں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارتی S-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار کہاں تباہ ہوا اور S-400 کے ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا، بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس S-400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق غیر جانبدار ممالک کی جانب سے ایس 400 کی تباہی واضح ثبوت ہے کہ دنیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈہ کو مسترد کر چکی ہے، سربیا کے صدر کے انٹرویو کے نکات اس تاثر کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ بھارتی میڈیا زمینی حقائق کے برعکس غیر مصدقہ اور مبالغہ آمیز بیانیوں پر انحصار کرتا ہے، بھارت غیر مصدقہ دعوؤں سے حقیقت زیادہ دیر تک نہیں چھپا سکتا، آخرکار شواہد نے خود سچائی واضح کر دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker