
بیجنگ : بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتویں "نیشنل جاب فئیر ” کی
افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 میں "نیشنل جاب فئیر ” کے آغاز کے بعد سے، یہ فئیر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے ملازمت کی تلاش کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم جی خدمات کی فراہمی کے طریقوں میں مسلسل جدت لا رہا ہے، روزگار سے متعلق متعدد خصوصی سروس برانڈز کو تیار کر رہا ہے، اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویٹس کی ملازمت کی کامیاب تلاش اور مستحکم روزگار کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ساتویں "نیشنل جاب فئیر ” کی نئی معیاری اپ گریڈ یشن کی گئی ہے، جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ملازمت کے متلاشی افراد کو ہر وقت، ذہین اور ذاتی نوعیت کی درست رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
یہ جاب فئیر مسلسل سات سالوں سے منعقد ہو رہا ہے جس میں اب تک 140,000 سے زائد معروف کمپنیاں شامل ہو چکی ہیں، 13 ملین سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، اور 88 ملین سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ 4,000 سے زائد آن لائن اور آف لائن سرگرمیاں منعقد کی جا چکی ہیں ، جس سے نوجوانوں کے روزگار کے لیے مضبوط بنیاد اور توانائی فراہم کی گئی ہے۔





